یوکرین کے صدر جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

Calender Icon ہفتہ 27 دسمبر 2025

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے پر بات کرنے کے لیے اتوار کے روز امریکی صدر سے فلوریڈا میں ملاقات کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں خاصی بہتر پیش رفت ہورہی ہے مگر انہیں خدشہ ہے کہیں روس ان مذاکرات کو سبوتاژ نہ کردے۔

یورپ میں دوسری جنگ عظیم کے بعد سب طویل جنگی تنازعے پر امریکا کی خصوصی کوششوں کے حوالے سے زیلینسکی نے بتایا کہ نئے سال کے آغاز سے قبل کافی کچھ طے ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ امریکی صدر سے ہونے والی بات چیت میں وہ مشرقی یوکرین اور زاپورزشیا ایٹمی پلانٹ کے حوالے سے بھی گفتگو کریں گے جن پر اس وقت روس کا قبضہ ہے۔