سعودی ولی نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

Calender Icon منگل 30 ستمبر 2025

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
سعودی عرب کے وزیراعظم و ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔
حکام وزارت خارجہ کے مطابق محمد بن سلمان 31 دسمبر سے پہلے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پایا۔معاہدے کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔