ایس آئی ایف سی کی فعال سہولت کاری کی بدولت پاکستان کے ڈیری اور لائیو اسٹاک میں تاریخی سنگِ میل

Calender Icon ہفتہ 14 فروری 2026

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایس آئی ایف سی کی فعال سہولت کاری کی بدولت پاکستان کے ڈیری اور لائیو اسٹاک شعبے میں ایک تاریخی سنگِ میل حاصل ہوا ہے۔ ادارہ جاتی ہم آہنگی، عالمی شراکت داری اور سرمایہ کار دوست ماحول کے فروغ میں ایس آئی ایف سی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل اور ترکی کے زرعی ٹیکنالوجیز کلسٹر کے درمیان زرعی و لائیو اسٹاک تعاون پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ ایس آئی ایف سی نے ان یادداشتوں کے معاہدے میں خصوصی سہولت فراہم کی، جس کے تحت زرعی تحقیق، جدت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں تعاون کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دیا گیا ہے۔

دو طرفہ تعاون سے جدید کارپوریٹ لائیو اسٹاک فارمنگ اور برآمدی ویلیو چین کی ترقی کے ذریعے زرعی پیداوار میں اضافہ متوقع ہے۔ پاکستان اور ترکی زرعی و لائیو اسٹاک شعبے میں ادارہ جاتی روابط، پرائیویٹ سیکٹر اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کا واضح ثبوت ہے اور خطے میں زراعت و لائیو اسٹاک کے شعبے میں نئے مواقع پیدا کرے گی۔