وزیراعظم پاکستان کی نئے سال پر چینی کی قیادت اور عوام کو مبارکباد

Calender Icon پیر 16 فروری 2026

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے قمری سال نو کے موقع پر چین کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ اور چین کے برادر عوام سمیت دنیا بھر میں مقیم چینی برادری کو “گونگ شی فا چائے” کہتے ہوئے نئے سال کی مبارکباد دی ۔سال نوع کو گھوڑے سے منسوب کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گھوڑا توانائی، ثابت قدمی اور رفتار کی علامت ہے، جو پاکستان اور چین کے مشترکہ سفر کی ترجمانی کرتی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین “آئرن برادرز” ہیں اور دونوں ممالک ایک مضبوط آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں جس کی بنیاد امن، ترقی اور علاقائی روابط کے مشترکہ وژن پر ہے۔

وزیراعظم نے اُمید ظاہر کی کہ نیا چینی سال دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کو مزید مضبوط اور عوام کی خوشحالی کے لیے باہمی تعاون میں اضافے کا باعث ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم چین کے عوام کی صحت، کامیابی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات میں ان کے ساتھ شریک ہے۔