ہنگامی حالات، ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں اسکاوٹس کا کردار ناگزیر ہے، صدرمملکت

Calender Icon جمعرات 26 فروری 2026

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)صدر آصف علی زرداری نےکہا ہےکہ اسکاؤٹ سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانےکی اشد ضرورت ہے تاکہ قوم کو سرسبز، موسمیاتی تغیرات سے محفوظ، منشیات سے پاک اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنایا جا سکے۔

عالمی یومِ اسکاؤٹس کے موقع پر صدر ِمملکت نےاپنے پیغام میں کہاکہ اسکاؤٹس کو چا ہیئےکہ وہ اپنی تربیت کو بروئے کار لاتے ہوئے زندگی کی مہارتوں میں اضافہ کریں، ہنگامی حالات اور آفات سے نمٹنے میں کردار ادا کریں اور پاکستان سے پولیو کے خاتمے میں بھی اپنا حصہ ڈالیں۔

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے پانچ لاکھ سے زائد اسکاؤٹس اور لیڈرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن دنیا بھر میں 6 کروڑ سے زائد اسکاؤٹس کی جانب سے منایا جاتا ہے اور نوجوانوں کو بااختیار بنا کر دنیا کو بہتر بنانے کے ان کے وژن کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔