یہود و ہندود گٹھ جوڑ:مودی کو اسرائیل نواز پالیسی پر کڑی تنقید کا سامنا

Calender Icon پیر 2 مارچ 2026

یہود و ہندود گٹھ جوڑ، مسلم نسل کشی پر انتہاپسند مودی کو اسرائیل نواز پالیسی پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انسانیت کے قاتل بھارت اور اسرائیل کے دہشت گردانہ مکروہ کردار نے خطہ کو ایک بار پھرجنگ میں دھکیل دیا ہے۔

اسرائیلی جارحیت کی غیر مشروط تائید نے بھارت کی نام نہاد غیر جانبداری کے جھوٹے دعوں کا پول کھول دیا جبکہ بھارت میں اپوزیشن جماعتوں نے مودی کے گزشتہ ہفتے اسرائیلی دورے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔

عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق بھارتی اپوزیشن کا کہنا تھا کہ؛

مودی کے دورے نے ایران پر فضائی حملوں کی تائید کا تاثر دے کر خطہ میں بحران کو جنم دیا۔

ترجمان کانگریس کا کہنا تھا کہ ایران پر حملوں پر مودی کا ردِعمل بھارت کی اقدار اور مفادات سے غداری ہے۔

بلومبرگ کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں بڑھتا ہوا بحران بھارتی معیشت کیلئے غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہا ہے۔ عالمی جریدہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی خطہ پر بھارت کی جارحانہ تشدد کی تصدیق بھی کی اور کہا کہ ایران پر حملہ سے بھارت کو تیل کی قیمتوں اور تجارتی خسارے میں بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عالمی ماہرین کے مطابق؛بھارتی وزیرِ اعظم کی اسرائیل کی تائید ثابت کرتی ہے کہ بھارت کسی ملک کے ساتھ مخلص نہیں، مودی کا دوغلا رویہ اسرائیلی خوش فہمی کو بھی جلد ہی بھیانک حقیقت کا منہ دکھا دے گا۔