لبنان کی خود مختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے، چین

Calender Icon جمعرات 9 اپریل 2026

لبنان میں اسرائیلی حملوں پر چین کا ردعمل سامنے آگیا۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لبنان کی خود مختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے، لبنان کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چین تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیتا ہے۔

ادھر لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں جانوں کے ضیاع اور انفرا اسٹرکچر کی وسیع تباہی پر تشویش ہے، اسرائیلی اقدامات خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔