اسرائیل کو کنٹرول نہ کیا گیا تو آئندہ مذاکرات ناکام ہوں گے، سابق ڈائریکٹر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر

Calender Icon پیر 13 اپریل 2026

امریکا میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (National Counterterrorism Center) کے سابق ڈائریکٹر جو کینٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو کنٹرول نہ کیا گیا تو آئندہ مذاکرات ناکام ہوں گے، اسرائیل کو فیصلہ سازی تک رسائی دینا مذاکرات کے لیے نقصان دہ ہے۔

اپنے بیان میں جو کینٹ نے کہا کہ ایران نے 2003 سے نیوکلیئر ہتھیار نہ بنانے کے عزم کا اظہار کر چکا ہے، امریکا کو اپنی پالیسی میں اپنے مفادات کو ترجیح دینی چاہیے اور اسرائیل کو ایک ’جونیئر پارٹنر‘ کے طور پر دیکھنا چاہیے، نہ کہ فیصلہ کن حیثیت دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:توانائی بحران، جرمنی دو ماہ کیلئے پیٹرول، ڈیزل پر ٹیکس میں کمی کرے گا

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کے اعلیٰ انسدادِ دہشتگردی عہدیدار جو کینٹ نے ایران کے خلاف جاری جنگ پر اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اپنے استعفے میں جو کینٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ضمیر کے مطابق اس جنگ کی حمایت نہیں کر سکتے۔