لیبر کی کمی،روس نے نیا ڈیجیٹل پروگرام’’ٹائم ٹو لو ان رشیا‘‘ متعارف کر ادیا

Calender Icon جمعرات 16 اپریل 2026

روسی پروفرام کے تحت سائنس دان، کاروباری افراد، کھلاڑی، تخلیقی شعبوں سے وابستہ افراد، باصلاحیت طلبہ و گریجویٹس، سرمایہ کار اور دیگر ماہرین درخواست دینے کے اہل ہوں گے
لیبر کی کمی کے پیشِ نظر روس(labour force) نے غیرملکی کارکنوں کو متوجہ کرنے کے لیے نیا ڈیجیٹل پروگرام’’ٹائم ٹو لو ان رشیا‘‘ متعارف کر ادیا ۔

روسی وزارتِ خارجہ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے غیرملکی شہری ملک میں رہائش اور ملازمت کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔

اقامہ ، لیبر کی خلاف ورزی ، سعودی عرب میں 15 ہزار تارکین گرفتار ، 6 ہزار ملک بدر

پروگرام کا مقصد ایسے غیرملکی افراد کو راغب کرنا ہے جو مطلوبہ مہارت رکھتے اور روسی روایتی اقدار کا احترام کرتے ہوں،پروگرام کے تحت سائنس دان، کاروباری افراد، کھلاڑی، تخلیقی شعبوں سے وابستہ افراد، باصلاحیت طلبہ و گریجویٹس، سرمایہ کار اور دیگر ماہرین درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

درخواست دہندگان کو ایک درخواست فارم اور مختصر سی وی جمع کروانا ہوگی، اپنی اہلیت کے ثبوت فراہم کرنا ہوں گے، آن لائن انٹرویو اور پھر فیصلے کا انتظار کرنا ہوگا جس کے لیے زیادہ سے زیادہ 125 دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:معروف قانوندان اورسوشل ایکٹوسٹ رضا کاظم لاہور میں انتقال کرگئے

کامیاب درخواست دہندگان کو ایک ذاتی منیجر فراہم کیا جائے گا جو ویزہ، سرحدی کارروائیوں اور رہائش کے انتظامات میں مدد دے گا۔