پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئین ایک بار پھر گلوبل سپر لیگ کا حصہ بن گئی ۔ لاہور قلندرز کی ٹیم رواں برس گیانا میں ہونےوالی گلوبل سپرلیگ میں شرکت کرے گی،جی ایس ایل 23 جولائی سے یکم اگست 2026 تک گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی ۔
لاہورقلندرزکی ٹیم اس سےقبل ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن کا بھی حصہ رہ چکی ہے،گلوبل سپر لیگ میں واپسی پر بےحد خوش ہیں،پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے۔آنر لاہورقلندرزثمین رانا کاکہنا ہے کہ ہمارے لیے یہ ایک شاندار پلیٹ فارم رہا ہے،یہ ٹورنامنٹ ہمیں صلاحیت، ثقافت اور مقصد کو دنیا کے سامنے لانے کا موقع دیتا ہے۔
مزید پڑھیں:برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستانی سفارتی کامیابیوں کا اعتراف، قوم کا سر فخر سے بلند
چئیرمین لیگ کلائیو لائیڈ کا کہنا ہے کہ گلوبل سپر لیگ میں لاہور قلندرز کو دوبارہ خوش آمدید کہتے ہیں لاہور قلندرز انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سب سے کامیاب فرنچائزز میں سے ایک ہے،لاہور قلندرز کی شمولیت ٹورنامنٹ کے معیار اور وقار میں نمایاں اضافہ کرے گی۔












منگل 14 اپریل 2026 