امریکی اقدام خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے، ترجمان چینی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمزکی امریکی ناکہ بندی کشیدگی میں اضافہ کرے گی، امریکی اقدام خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔
بیان کے مطابق چین مشرقِ وسطیٰ میں امن اور استحکام کیلئے کوششیں کرے گا، صرف مکمل جنگ بندی ہی صورتِ حال کو بہتر بنا سکتی ہے۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا پہلے بھی خالی ہاتھ بھاگا تھا اب بھی ایسا ہی ہوگا۔ جنگ جاری رہی تو نئے ہتھیار سامنے لائیں گے۔ دشمن ہماری صلاحیت کا اندازہ نہیں لگاسکتا۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئین ایک بار پھر گلوبل سپر لیگ کا حصہ بن گئی
ایرانی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے کہا کہ ٹرمپ کی فوجی مداخلت ناکام ہوگی، ناکہ بندی سےعالمی توانائی کی صورتحال خراب ہوگی۔ کوئی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔ آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے فوجی جہازقریب آئے تو سخت ایکشن لیں گے۔












منگل 14 اپریل 2026 