وزیراعظم محمد شہباز شریف (shahbaz sharif)سے رانا ثناء اللہ اور امیر مقام نے وزیراعظم آفس میں اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مزید تیز کیا جائے اور عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کو اولین ترجیح دی جائے۔
مزیدپڑھیں:اسحاق ڈار کا یورپی یونین خارجہ امور کی نمائندہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خلیجی بحران کے حل کے لیے وزیراعظم کی سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔












منگل 14 اپریل 2026 