امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے ساتھ متوقع مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ میں امریکی وفد کی قیادت نائب صدر J. D. Vance کرنے کا امکان ہے۔
امریکی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جنگ بندی سے قبل ایران کے ساتھ ایک اور ملاقات طے پاتی ہے تو اس میں امریکی وفد کی سربراہی J. D. Vance ہی کریں گے۔ اس وفد میں صدر Donald Trump کے خصوصی نمائندے Steve Witkoff اور سابق مشیر Jared Kushner بھی شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں:مذاکرات کامیاب ہوئے تو ٹرمپ خود دستخط کرنے اسلام آباد آئیں گے: مشاہد حسین سید
رپورٹس کے مطابق صدر Donald Trump پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ ایران کے ساتھ مذاکراتی عمل آئندہ دو روز میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے، جس سے خطے میں جاری کشیدگی میں کمی کی امید پیدا ہوئی ہے۔












بدھ 15 اپریل 2026 