اسرائیل کے لبنان پر حملے علاقائی امن کی امید کیلئے نقصاندہ ہیں: ترک صدر

Calender Icon بدھ 15 اپریل 2026

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان (Tayyip Erdogan) نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لبنان پر جاری حملے علاقائی امن کی امید کے لیے نقصان دہ ہیں۔

ترک صدر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ایران کی جنگ بندی سے پیدا ہونے والے موقع سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے، ترکیہ ایران جنگ بندی میں توسیع، کشیدگی میں کمی اور امریکا ایران مذاکرات کے تسلسل کے لیے کام کر رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسائل کے باوجود امریکا ایران مذاکرات کے حوالے سے پُرامید ہیں۔

مزید پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

دوسری جانب اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

ایرانی صدر نے ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ دشمن کی مرضی مسلط کرنے یا سرینڈر پر مجبور کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہو گی۔