ایران خطے میں جنگ یا عدم استحکام نہیں چاہتا، مسعود پزشکیان

Calender Icon بدھ 15 اپریل 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ یا عدم استحکام نہیں چاہتا اور تمام ممالک کے ساتھ تعمیری بات چیت(discussion) کیلئے پرعزم ہے۔

ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی جانب سے دباؤ ڈالنے یا ایران کو جھکانے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی۔

مسعود پزشکیان نے زور دیا کہ عام شہریوں، اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز انسانی اصولوں کے تحت قابل قبول نہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت

انہوں نے مزید کہا کہ ایران مسائل کے حل کیلئے جنگ کے بجائے مذاکرات اور سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے۔