اسلام آباد میں اجلاس کے دوران اسٹیٹ بینک نے ملک میں ورچوئل ایسٹ سروس (کرپٹو کرنسی کی کمپنیز) پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری (notification)کردیا۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کرپٹو کمپنیز پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے بعد کرپٹو ایسٹ ڈیلنگ کرنے والی کمپنیز کو قانونی تحفظ مل گیا۔
اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بعد بینکوں کو لائسنس یافتہ کرپٹو کمپنیز کے اکائونٹس کھولنے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا طوفان؛ انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار کی تاریخی سطح عبور کر گیا
پابندی کے خاتمے سے پاکستان میں قانونی طور پر کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی ٹریڈنگ کی راہ ہموار ہوگئی ہے جبکہ دبئی اور بیرون ملک پاکستانیوں کے کرپٹو اثاثے ملک میں واپس آنے کے امکانات روشن ہوگئے۔












بدھ 15 اپریل 2026 