ٹرمپ کا ایران سے جنگ بندی میں توسیع پر غور نہ کرنے کا عندیہ

Calender Icon جمعرات 16 اپریل 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) نے کہا ہے کہ وہ فی الحال ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی میں توسیع کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کر رہے اور اس حوالے سے کسی بھی پیش رفت پر غور جاری نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جنگ بندی کے تسلسل یا اس میں توسیع پر فوری طور پر کوئی بات نہیں ہو رہی۔

مزید پڑھیں:اے این ایف کی بڑی کارروائی، کورئیر پارسل کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں کچھ غیر معمولی اور اہم پیش رفت سامنے آ سکتی ہے، تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

ٹرمپ کے مطابق ایران سے جاری کشیدگی کا حل یا تو مذاکرات کے ذریعے نکل سکتا ہے یا پھر فوجی کارروائی کے ذریعے صورتحال کو ختم کیا جا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ایران کی صلاحیتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔