لبنان اسرائیل جنگ بندی ایک تاریخی دن، اچھی چیزیں ہو رہی ہیں: ٹرمپ کا اظہار اطمینان

Calender Icon جمعہ 17 اپریل 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے امریکی صدر نے لکھا ہے کہ یہ پیش رفت ایک تاریخی دن ثابت ہو سکتی ہے۔

اپنی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی کو مسلسل سراہتے ہوئے انہوں نے دن کی 29 ویں پوسٹ میں مزید کہا کہ شاید لبنان کے لیے یہ ایک تاریخی دن تھا، اچھی چیزیں ہو رہی ہیں۔

مزیدپڑھیں:میدانِ جنگ میں خاموشی کے دوران بھی انگلی ٹریگر پر ہے: ایرانی پاسدارانِ انقلاب

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک 10 روزہ سیز فائر پر متفق ہو گئے ہیں۔