ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان (Tayyip Erdogan) نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سفارتی کوششوں کے باعث خطے میں جنگ رک گئی ہے، اور موجودہ جنگ بندی کو امن کے ایک اہم موقع کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔
انطالیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکیے خطے میں امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر کھلا رہنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کر دیا
رجب طیب اردوان نے زور دیا کہ سفارت کاری کے ذریعے دنیا کے کسی بھی مسئلے کا حل ممکن ہے، اور ترکیے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاسوں اور مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر طاقت کا توازن تیزی سے بدل رہا ہے، جبکہ غزہ کی صورتحال اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ عالمی نظام انصاف اور تحفظ کے حوالے سے سنگین سوالات پیدا کر رہا ہے۔
ترک صدر کے مطابق عالمی برادری کو اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا، کیونکہ یہی پالیسیاں دنیا میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں۔












جمعہ 17 اپریل 2026 