اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی (Ceasefire) کے بعد جنوبی لبنان میں غیر معمولی گہما گہمی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کا عمل بھی تیزی سے شروع ہو گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریا لیتانی پر واقع ایک اہم پل مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت صرف ایک رات میں عارضی طور پر دوبارہ فعال کر دیا۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی حملے کے خدشے پر پاکستانی لڑاکا طیاروں نے ایرانی وفد کو سکیورٹی حصار میں ایران پہنچایا
میڈیا رپورٹس کے مطابق القاسمیہ کے علاقے میں اس پل کی مرمت کے بعد ٹریفک کی آمد و رفت بحال کر دی گئی، جو گزشتہ روز اسرائیلی بمباری میں تباہ ہو گیا تھا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے باوجود مقامی آبادی نے جنوبی علاقوں کی طرف واپسی اور بحالی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی واپسی میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ بتدریج اپنے گھروں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔












جمعہ 17 اپریل 2026 