فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور محسن نقوی کا ایران کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل

Calender Icon ہفتہ 18 اپریل 2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر(ispr) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر( Asim Munir) اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل ہو گیا۔

دورے کے دوران وفد نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں خطے کی مجموعی صورتحال، سیکیورٹی ماحول اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

گیا۔ملاقاتوں میں خطے میں پائیدار امن کے قیام، کشیدگی میں کمی اور مسائل کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر مذاکرات اور تعاون کے ذریعے تنازعات کے حل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مزیدپڑھیں:پاکستان کو سفارتی تنہائی کا شکار کرنے کی بھارتی مذموم سازش ناکام، عالمی سطح پر پاکستان کے چرچے

پاکستانی وفد نے ایران کی قیادت اور عوام کی جانب سے پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی و برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بیان کے مطابق پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کے حل کے لیے اپنے تعمیری کردار اور امن کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا، جبکہ دونوں ممالک نے مستقبل میں قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔