وامیکا گبی کی اپنی پہچان، موازنہ غیر ضروری ہے،اکشے کمار

Calender Icon اتوار 19 اپریل 2026

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اداکارہ وامیکا گبی(Wamiqa Gabbi) کا دفاع کرتے ہوئے انہیں ماضی کی معروف اداکاراؤں سے موازنہ کرنے کے رجحان کو مسترد کر دیا ہے، جس کے بعد شوبز حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

اکشے کمار ان دنوں ہدایتکار پریادرشن کی فلم Bhooth Bangla میں وامقہ گبی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وامقہ کو بار بار ایشوریا رائے اور کترینہ کیف سے تشبیہ دینا درست نہیں کیونکہ ہر فنکار کی اپنی الگ شناخت اور سفر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وامیکا کی آنکھیں بلاشبہ ایشوریا رائے سے ملتی جلتی ہیں، لیکن انہوں نے اپنی محنت اور صلاحیت کے ذریعے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ “وہ اپنے انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں اور ہر زبان اور ہر صنف میں کام کر رہی ہیں،” اکشے کمار نے کہا۔

وامیکا گبی نے اپنے کیریئر کا آغاز پنجابی فلموں سے کیا اور اب وہ ہندی، تیلگو اور تامل سینما میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین انہیں ایشوریا رائے سے مشابہ قرار دیتے ہوئے یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ وہ ان کی بیٹی لگتی ہیں، جس پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔

مزیدپڑھیں:میدھا شنکر کا چونکا دینے والا انکشاف، ابتدائی کیریئر میں تذلیل آمیز سلوک کا سامنا

ایک سوال کے جواب میں وامقہ گبی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر لوگ ان کے حسن اور ٹیلنٹ کی تعریف کر رہے ہیں تو وہ اس پر شکر گزار ہیں، تاہم اس قسم کی باتوں کو زیادہ سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں۔

شائقین کی بڑی تعداد اکشے کمار اور وامیکا گبی کی نئی آن اسکرین جوڑی کو بے حد پسند کر رہی ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ جوڑی ماضی میں اکشے کمار اور کترینہ کیف کی کامیاب شراکت کی طرح مقبول ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ رجحان کہ نئی اداکاراؤں کو ماضی کی بڑی شخصیات سے موازنہ کیا جائے، انڈسٹری میں ایک پرانا مسئلہ ہے، تاہم نئی نسل کے فنکار اپنی منفرد شناخت قائم کرنے کے لیے پُرعزم دکھائی دیتے ہیں۔