اسحاق ڈار، عباس عراقچی رابطہ، وزیراعظم اور ایرانی صدر کےدرمیان آج ٹیلیفونک رابطے پراتفاق

Calender Icon اتوار 19 اپریل 2026

اسحاق ڈار نے خطے کے امن و استحکام، موجودہ مسائل کے جلد حل کےلیےمکالمے (dilogues)کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے : ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے آج دوپہر ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے گفتگو کی اورخطے کے امن و استحکام، موجودہ مسائل کے جلد حل کےلیےمکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان نے بتایاکہ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:جو ٹرمپ بولے گا وہی سچ، امریکی صدر کا اپنی ہی انتظامیہ کو کڑا پیغام

خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہوگا اور امریکی صدر نے اپنے نمائندے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔