اگر آبنائے ہرمز کا مستقل کنٹرول لے لیں تو پابندیوں کی(sacntiones) فکر نہیں،ایرانی میڈیا
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا وہ کوئی مذاکراتی وفد پاکستان بھیجے گا۔
رپورٹ کے مطابق جب تک امریکا کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی برقرار ہے، کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب ایرانی نائب صدر محمد رضاعارف نے ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات میں امریکا کبھی نرم اور کبھی سخت رویہ اختیار کرتا ہے۔
ہمارا مذاکراتی وفد ملکی مفادات کا بہادری سے دفاع کر رہا ہے، آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران کے پاس ہونا چاہیے۔
محمد رضاعارف نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز کا مستقل کنٹرول لے لیں تو پابندیوں کی فکر نہیں،
آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے باعث پابندیاں بے اثر ہو جائیں گی۔
مزید پڑھیں:جب تک بحری ناکہ بندی برقرار ہے، کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، ایرانی نائب صدر
آبنائے ہرمز کی نگرانی اور کنٹرول ایران کے پاس ہونا چاہئے۔












اتوار 19 اپریل 2026 