بالی ووڈ اداکار ورون دھون(Varun Dhawan) اپنی آنے والی فلم ’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس کا پہلا گانا ’ویاہ کروا دو جی‘ حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔
اسی گانے کی شوٹنگ کے دوران ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں سلمان خان نے ورون دھون کو ہلکے پھلکے انداز میں ٹرول کیا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان ورون دھون کو اپنی پرفارمنس پر توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہیں، ہُک اسٹیپ مکمل کرنے کے بعد ورون سلمان کے پاس آتے ہیں تاکہ اپنی کارکردگی پر ان کی رائے لے سکیں، جس پر سلمان خان مزاحیہ انداز میں پوچھتے ہیں یہ ریہرسل تھی یا اصل شاٹ اس جملے پر سیٹ پر موجود سب افراد بشمول ڈیوڈ دھون ہنس پڑتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:مفتی عبدالقوی ڈانس پارٹی میں نظر آ گئے، سوشل میڈیا پر ہنگامہ
ورون دھون نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہمیشہ بھارت کے سب سے بڑے کنوارے کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے گھبراہٹ ہوتی ہے۔
گانے میں ورون دھون کے ساتھ مرنال ٹھاکر بھی پرفارم کر رہی ہیں، جبکہ اسے میکا سنگھ اور اسیـس کور نے گایا ہے اور بول وایو نے تحریر کیے ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور مداح سلمان خان کے مزاحیہ انداز کو خوب سراہ رہے ہیں۔












پیر 20 اپریل 2026 