مزید فنڈ نگ کی راہ ہموار، پاکستان نے یورو بانڈ کا حجم 75 کروڑ ڈالر کر دیا

Calender Icon پیر 20 اپریل 2026

پاکستان کی عالمی مارکیٹ میں واپسی سے مستقل میں مزیدفنڈنگ کی راہ ہموار(world market)ہوگئی،خرم شہزاد

پاکستان نے یورو بانڈ کا حجم بڑھا کر 75 کروڑ ڈالر کر دیا ہے جبکہ پاکستان کو مزید 25 کروڑ ڈالر حاصل ہو گئے ہیں۔

مشیروزیر خزانہ خرم شہزاد ن بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث اضافی فنڈنگ مل گئی۔

پاکستان کی 4سال بعدعالمی مارکیٹ میں واپسی ہوئی ہے،پاکستان نے ایک روز پہلے 50 کروڑ ڈالر کا یورو بانڈ جاری کیا تھا۔

مزید پرھیں:اسلام آباد، زاہد ملک، ڈاکٹر محمد امجد ملاقات، صوبہ پوٹھوہار کے قیام پر پیشرفت پراتفاق

خرم شہزاد کے مطابق حکومت کو عالمی سرمایہ کاروں سے توقع سے زیادہ رسپانس ملا۔

پاکستان کی عالمی مارکیٹ میں واپسی سے مستقل میں مزید فنڈنگ کی راہ ہموار ہو گئی۔