پاکستانی آئی ٹی کمپنی سپرنیٹ گلوبل(supernet global) نے افریقہ میں سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی منصوبہ کا کامیاب آغازکردیا۔
پاکستان کی آئی ٹی و ٹیلی کام کمپنیوں کی عالمی سطح پر توسیع، ڈیجیٹل سروسز اور سرمایہ کاری کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے ،معروف پاکستانی کمپنی سپرنیٹ گلوبل نے افریقہ میں سیٹلائٹ بیسڈ کنیکٹیویٹی سروس کا باضابطہ آغاز کردیا ۔
پاکستانی معروف کمپنی سپرنیٹ گلوبل نے تنزانیہ میں اپنا پہلا منصوبہ مکمل کر لیا، جہاں سیٹلائٹ کے ذریعے ہائی کیپیسٹی انٹرنیٹ خدمات فراہم کی جا رہی ہیں ،سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کم ڈیجیٹل انفراسٹرکچر والے علاقوں میں تیز رفتار اور فوری تعیناتی کے ساتھ مؤثر کنیکٹیویٹی حل فراہم کر رہی ہے ۔
مزیدپڑھیں:21اپریل،شاعر مشرق کی برسی:فکرِ اقبال اور کشمیر کا ابدی تعلق
کمپنی نے افریقہ میں آئی سی ٹی انفراسٹرکچر، سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل سروسز میں مزید توسیع کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے ،سپرنیٹ گلوبل کی عالمی توسیع پاکستان کی آئی ٹی برآمدات، زرمبادلہ آمدن اور بین الاقوامی ساکھ میں اضافے کا باعث بن رہی ہے ،پاکستانی آئی ٹی سیکٹر کی عالمی پیش رفت ڈیجیٹل برآمدات، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی میں ملک کے ابھرتے کردار کو مستحکم کر رہی ہے۔












منگل 21 اپریل 2026 