ایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں

Calender Icon منگل 21 اپریل 2026

جنگ بندی ختم ہونے کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی ایران(iran) میں حکومت کے حق میں مظاہروں میں تیزی آگئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق خرم آباد شہر کے مغربی علاقے میں ایرانی حکومت اور افواج کے حق میں بڑی ریلی نکالی گئی جس میں خواتین بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئیں۔


ڈیل نہ ہونے کی صورت میں ایران کو صدر ٹرمپ کی جانب سے نئی دھمکی سامنے آنے کے بعد ایران میں مظاہروں کے دوران اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں۔

مزیدپڑھیں:آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم ہونے تک امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ مشکل ہے، دفاعی ماہرین

اصفحان میں کیے گئے مظاہرے میں ایسی برقعہ پوش خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی جو خود کو کلاشنکوف اور راکٹ لانچروں سے لیس کیے ہوئے تھیں۔