میئر کراچی کا 30 جون تک شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنےکا اعلان

Calender Icon منگل 21 اپریل 2026

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب (murtaza wahab)نے 30 جون تک شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کا اعلان کردیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامی افسران کے ہمراہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اس شہر کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، شادمان ٹاؤن کی سڑک پر کام چل رہا ہے، شاہراہ بھٹو پر بھی تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہے۔

مزیدپڑھیں:کراچی: میٹروپول کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر کو قتل کردیا

میئر کراچی نے رواں سال کو ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا سال قرار دیا اور کہا کہ اس سال تمام ٹاؤن میں ترقیاتی کام ہوتے نظر آئیں گے،کے ایم سی رواں سال 68 ارب روپے خرچ کرےگی، جون تک شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کریں گے۔