اقوام متحدہ(United Nations) میں افغانستان کی نشست پرغیریقینی صورتحال،ووٹنگ کےحق پرپابندی برقرار ہے، انتہاپسندانہ پالیسیوں اوردہشتگردوں کی پشت پناہی کےباعث دنیا افغان طالبان رجیم سےبیزارہوچکی ہے۔
افغان میڈیا طلوع نیوز کےمطابق افغان طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی کےباعث اقوام متحدہ میں افغانستان کی مستقل نشست کافیصلہ نہ ہوسکا ،اقوام متحدہ کی متعلقہ کمیٹی نےتاحال افغانستان کی مستقل نشست طالبان رجیم کےحوالےکرنے سےگریزکیاہے۔
مزیدپڑھیں:کانگریس رہنما ارجن کھڑگےنے مودی کو دہشتگرد قرار دے دیا
طالبان رجیم انسداددہشتگردی،اسمگلنگ اورانسانی حقوق جیسےعالمی مطالبات کواندرونی معاملہ قراردیکرناجائزاقتدارکوطول دےرہی ہے ، سالانہ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث افغانستان مسلسل چوتھےسال بھی جنرل اسمبلی میں ووٹ کےحق سےمحروم رہا۔
ماہرین کےمطابق اقوام متحدہ میں افغانستان کی خالی نشست اورووٹنگ کےحق سےمسلسل محرومی طالبان رجیم کی سفارتی ناکامی اورعالمی تنہائی کاواضح ثبوت ہے ،افغان طالبان رجیم کےدورمیں افغانستان بطورریاست بری طرح ناکام ہوچکاجس کاخمیازہ براہِ راست افغان عوام کوبھگتناپڑرہاہے۔












بدھ 22 اپریل 2026 