ایس آئی ایف سی(SIFC) کے مؤثر اصلاحاتی اقدامات اور پالیسی تسلسل سے آئی ٹی شعبہ مسلسل ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہیں۔
پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال26 کی تیسری سہ ماہی تک 856 ملین ڈالرز کما کر زرمبادلہ آمدن میں50فیصد اضافہ کیا ،گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی میں567 ملین ڈالرز کے مقابلے میں289 ملین ڈالرز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
چیئرمین پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن ابراہیم امین کے مطابق ہر ماہ سرکاری اور غیر سرکاری تربیتی پروگرامز سے ہزاروں افراد فری لانسنگ مارکیٹ میں شامل ہو رہے ہیں ،وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور ایس آئی ایف سی فری لانسنگ کیلئےسازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:طالبان رجیم کی سخت گیرپالیسیاں اورہٹ دھرمی،افغانستان سفارتی تنہائی کاشکار
سابق چیئرمین پاکستان سافٹ وئیر ہاؤس ایسوسی ایشن (پاشا) زوہیب خان کے مطابق ایس آئی ایف سی کے قیام کے بعد 3 سال میں پاکستان کے آئی ٹی شعبہ میں نمایاں ترقی ہوئی ہے اسٹیٹ بینک کے حالیہ اقدامات آئی ٹی ایکسپورٹرز، فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کیلئے سہولت کا باعث بنے ہیں، ایس آئی ایف سی کے تحت پالیسی تسلسل کے باعث آئی ٹی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔












بدھ 22 اپریل 2026 