پوڈکاسٹرز کے میرا اور سعود کا ماضی اچھالنے پر جویریہ سعود نے کیا کہا؟

Calender Icon بدھ 22 اپریل 2026

پاکستانی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود (Javeria Saud)نے اداکارہ میرا اور سعود(Saud) کے ماضی کو اچھالنے پر پوڈ کاسٹرز پر تنقید کرتے ہوئے سخت ردِعمل دے دیا۔

پاکستانی اداکارہ میرا اکثر دیگر فنکاروں کے بیانات کے باعث خبروں میں رہتی ہیں، چند ماہ قبل معروف اداکارہ و ہدایت کار سنگیتا نے ایک وائرل بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ اپنے عروج کے دور میں میرا اور سعود ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں نے دونوں کو سعود کے گھر پر دیکھا جہاں میرا میلے کپڑوں میں چھپی ہوئی تھیں۔

سنگیتا نے یہ دعویٰ مختلف پوڈکاسٹس میں بھی دہرایا جس کے بعد یہ معاملہ کئی ہفتوں تک زیرِ بحث رہا۔

حال ہی میں یہ تنازع دوبارہ اس وقت سامنے آیا جب پوڈکاسٹرز نے میرا کے ماضی کو دوبارہ چھیڑا اور وضاحت کا مطالبہ کیا، جس پر سعود کی اہلیہ جویریہ سعود ان کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔

مزیدپڑھیں:فلم ’سائیکو‘ کی شوٹنگ میں ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی: میرا کا انکشاف

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جویریہ سعود نے لکھا ہے کہ میرا، سعود اور ریما جیسے ستاروں کو گھسیٹنے سے کسی کی حیثیت نہیں بڑھے گی اور پرانی افواہوں سے کسی ستارے کی چمک ماند نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ان فنکاروں نے اپنی محنت اور ٹیلنٹ سے شہرت حاصل کی ہے جبکہ کچھ لوگ سستی شہرت کے لیے کم معیار کی گفتگو اور پوڈکاسٹس کا سہارا لے رہے ہیں۔

اداکارہ کے اس بیان کے بعد شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں، سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے انہیں بھرپور حمایت حاصل ہو رہی ہے جبکہ پوڈکاسٹرز کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔