لاہور، سی ٹی ڈی کراچی کے پولیس اہلکار سے مبینہ فراڈ کے الزام میں معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔(tiktoker)
سی ٹی ڈی کراچی کے ہلکار کی طرف سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر سے 2 سال قبل ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی تھی۔
سی ٹی ڈی اہلکار کے مطابق ایک سال پہلےکاشف ضمیر نے یورپ بھجوانےکے عوض 20 لاکھ روپے وصول کیے، رقم وصول کرنےکے بعد ملزم نے اس کا فون اٹھانا بندکردیا۔
مزید پڑھیں:برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں، ایران
پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ملزم پولیس کی گرفت میں ہوگا۔












بدھ 22 اپریل 2026 