ایران نے ملکی قیادت میں اختلافات کی خبریں مسترد کردیں

Calender Icon جمعرات 23 اپریل 2026

ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان مہدی طباطبائی نے ملکی قیادت میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی قیادت کے اندر مثالی اتحاد قائم ہے۔

ایران نے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر ہی ممکن ہیں۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دشمن سیاسی پروپیگنڈا کر رہا ہے اور جھوٹی کہانیاں گھڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کو جھوٹ پھیلانے کے بجائے اپنی وعدہ خلافی، دھونس اور فریب کاری بند کرنی چاہیے۔

مزیدپڑھیں:ایران اب بھی طاقتور؟ امریکی رپورٹ نے ٹرمپ دعووں پر سوال اٹھا دیا

ترجمان نے واضح کیا کہ ایران مذاکرات سے گریزاں نہیں، تاہم مذاکرات صرف اسی صورت ممکن ہے جب اسے انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر آگے بڑھایا جائے۔