امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

Calender Icon جمعرات 23 اپریل 2026

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز (Financial Times)کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کو مکمل طور پر ناکام ہونے سے بچانے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر(Asim Munir) اس سفارتی عمل میں ایک اہم اور غیر روایتی کردار کے طور پر سامنے آئے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان رابطہ کاری کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جریدے کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اس وقت نازک مرحلے میں ہیں، جہاں باہمی اعتماد کی کمی، اقتصادی پابندیاں اور حالیہ فوجی کشیدگی اہم رکاوٹیں بن رہی ہیں۔

مزیدپڑھیں:محسن نقوی سےامریکی سفیر کی اہم ملاقات، امریکا، ایران جنگ بندی، مذاکرات سےمتعلق تبادلہ خیال

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ان مشکلات کے باوجود دونوں فریقین کے درمیان رابطے کا پل بننے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ مذاکراتی عمل جاری رکھا جا سکے اور خطے میں کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ کوششیں کامیاب ہو جاتی ہیں تو نہ صرف خطے میں استحکام آئے گا بلکہ عالمی سطح پر بھی کشیدگی میں کمی کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔