بحرِ ہند: عالمی معیشت کی شہ رگ، معمولی رکاوٹ بھی بڑا بحران بن سکتی ہے، امیر البحر

Calender Icon جمعرات 23 اپریل 2026

راولپنڈی،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ بحرِ ہند ایک اہم خطہ ہے جہاں مستقبل کی جنگی حکمت عملی تشکیل پا رہی ہے، بحرِ ہند سے عالمی تجارت (international trade)کی وسیع آمدورفت ہے جس میں رکاوٹ سے عالمی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی میں میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس کے زیر اہتمام “جدید ٹیکنالوجیز اور مستقبل کی جنگ” پر 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس کا مقصد بدلتے ہوئے جیو اسٹریٹیجک رجحانات اور جنگ پر جدید ٹیکنالوجی کے اثرات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے دفاعی صنعت، صارفین اور تعلیمی اداروں کے مابین تعاون پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے کہا کہ مقامی پیداوار اور خود انحصاری کےفروغ سے پاکستان میں کم لاگت اور عالمی معیار کی حامل دفاعی صنعت قائم ہوگی۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ بحرِ ہند ایک اہم خطہ ہے جہاں مستقبل کی جنگی حکمت عملی تشکیل پا رہی ہے، بحرِ ہند سے عالمی تجارت کی وسیع آمدورفت ہے جس میں رکاوٹ سے عالمی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں اجاگرکیا گیا کہ تیز رفتار تکنیکی ترقی جنگ کی نوعیت بدل رہی ہے، کانفرنس میں یہ بھی اجاگر کیا گیا کہ دفاعی حکمتِ عملی ازسرِنو متعین ہو رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت، پالیسی سازوں، سفارتکاروں، ماہرین ِتعلیم،صنعتیِ ماہرین اور طلبہ نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز ٹول ٹیکس سے پہلی آمدن ایران کو حاصل ہو گئی : ایرانی نائب سپیکر

کانفرنس میں مستقبل کے جنگی رجحانات سے ہم آہنگی کے لیے مسلسل علمی و فکری تعاون پر زور دیا گیا۔