امریکہ، ایران جنگ یورپ کو روز بروز کمزور کر رہی ہے؛ ترک صدر

Calender Icon جمعرات 23 اپریل 2026

عالمی رہنماؤں کو ایران اور امریکا کے درمیان مستقل جنگ بندی کیلیے مشترکہ کوششیں کرنا چاہیئے
ترک صدر طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مسلط ایران پر جنگ کے اثرات سے یورپی ممالک (European countries)بھی کمزور کرنا شروع ہو گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر اردوان نے یہ بات جرمن صدر فرینک والٹر سے گفتگو میں کہی تھی۔

ترک ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ یورپی معیشت اور سیکیورٹی کے لیے بھی خطرہ بنتی جا رہی ہے۔

صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اگر تنازع کو حل کرنے کے لیے سفارتی اور پُرامن راستہ اختیار نہ کیا گیا تو اس کے اثرات کہیں زیادہ تباہ کن ہوں گے۔

انھوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کو مستقل بنانے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے کردار ادا کرے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران نے جنگ بندی کے دوسرے دور میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس پر امریکی صدر نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:بحرِ ہند: عالمی معیشت کی شہ رگ، معمولی رکاوٹ بھی بڑا بحران بن سکتی ہے، امیر البحر

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ توسیع اُس وقت تک برقرار رہے گی جب تک ایران کی عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان آبنائے ہرمز کے معاملے پر ہم آہنگی نہ ہوجائے۔