توہین مذہب کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ کی ضمانت منسوخ

Calender Icon جمعہ 24 اپریل 2026

ایڈیشنل سیشن جج وسطی کی عدالت نے شعائرِ اسلام سے متعلق کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ (Rajab Butt)کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔

سماعت کے دوران رجب بٹ عدالت میں پیش نہ ہو سکے، جس پر وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے، اسی وجہ سے وہ پیش نہیں ہو سکے۔

دوسری جانب وکیلِ مدعی نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ہر پیشی پر کوئی نہ کوئی بہانہ بنایا جاتا ہے، لہٰذا درخواست کی مخالفت کی جاتی ہے۔

مزیدپڑھیں:مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم ’Michael‘ آج ریلیز ہوگی

عدالت نے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ رجب بٹ کے خلاف تھانہ حیدری مارکیٹ میں شعائرِ اسلام سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا تھا۔