واشنگٹن ، جنوری میں امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف مقامات پر حملے کیے اور صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کوگرفتار کرکے امریکا منتقل کردیا۔وینزویلا کے صدر کے خلاف آپریشن کی خفیہ معلومات کا استعمال کرکے لاکھوں ڈالر جیتنے والے امریکی اسپیشل فورسز (american special forces)کے اہل کار کو گرفتار کرکے امریکا منتقل کردیا۔
امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق امریکی فوجی وینزویلا کے صدر کے خلاف آپریشن کی منصوبہ بندی میں شامل تھا ۔امریکی محکمۂ انصاف نے بتایا کہ ملزم نے خفیہ سرکاری معلومات کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارم پر تقریباً 32 ہزار ڈالر کی شرط لگائی کہ مادورو جنوری تک اقتدار سے باہر ہوجائیں گے۔
یہ شرط لگاکر اہلکار نے 4 لاکھ ڈالر سے زائد کمائے ۔رپورٹس کےمطابق امریکی صدر ٹرمپ فوجی اہلکار کی گرفتاری سے لاعلم نکلے۔
امریکی صدر نے انسائیڈر ٹریڈنگ اور جنگ سے متعلق شرطوں کے حق میں نہ ہونے کا کہا اور ردِ عمل دیا کہ پوری دنیا کیسینو یا جوئے کے اڈے کی طرح بن گئی ہے ، لوگ شرطیں لگا رہے ہیں ، انہیں یہ پسند نہیں ، یہ ایک پاگل دنیا ہے جو پہلے سے بہت مختلف ہے ۔
مزید پڑھیں:تمباکو نوشی سے ہمیشہ دور رہنے والوں میں لنگز کینسر عام ہونیکی حیرت انگیز وجہ ؟
یاد رہے کہ جنوری میں امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف مقامات پر حملے کیے اور صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کوگرفتار کرکے امریکا منتقل کردیا۔












جمعہ 24 اپریل 2026 