فرانسیسی صدر میکرون نے امریکا کو ناقابلِ اعتبار اتحادی قرار دے دیا

Calender Icon ہفتہ 25 اپریل 2026

پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے امریکا کے حوالے سے ایک سخت بیان دیتے ہوئے اسے ناقابلِ اعتبار اتحادی قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میکرون نے کہا کہ امریکا بعض ممالک کے لیے اتحادی تو ہو سکتا ہے، لیکن اس کی پالیسیوں اور حالیہ طرزِ عمل نے اس کے قابلِ اعتماد ہونے پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ میکرون، جو عموماً اپنی گفتگو فرانسیسی زبان میں کرتے ہیں، نے امریکا کے لیے “unreliable” کا انگریزی لفظ استعمال کیا، جسے مبصرین ایک غیر معمولی اور معنی خیز سفارتی اشارہ قرار دے رہے ہیں۔
سیاسی ماہرین کے مطابق اس بیان سے یورپ اور امریکا کے تعلقات میں پائی جانے والی حالیہ بے یقینی اور پالیسی اختلافات کی جھلک واضح ہوتی ہے، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ اور عالمی سلامتی کے معاملات میں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر امریکا کی خارجہ پالیسی اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات پر مختلف حلقوں میں بحث جاری ہے۔