55 فیصد امریکی شہری صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حامی، سروے میں انکشاف

Calender Icon ہفتہ 25 اپریل 2026

واشنگٹن: امریکی جریدے نیوز ویک کے تازہ سروے میں سامنے آیا ہے کہ 55 فیصد امریکی شہری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے (impeachment) کے حق میں ہیں، جبکہ 37 فیصد نے اس کی مخالفت کی ہے۔
سروے کے مطابق غیر جانبدار سیاسی رائے رکھنے والے شہریوں میں بھی 50 فیصد افراد مواخذے کے حامی نظر آئے۔ دوسری جانب ریپبلکن پارٹی کے ووٹرز میں صرف 21 فیصد نے اس کی حمایت کی، جبکہ 72 فیصد نے مخالفت کا اظہار کیا۔
اس کے برعکس ڈیموکریٹ پارٹی کے حامیوں میں واضح اکثریت سامنے آئی، جہاں 88 فیصد افراد نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کی۔
رپورٹ کے مطابق عوامی رائے میں مواخذے کی حمایت کے باوجود اس کے عملی امکانات کم سمجھے جا رہے ہیں، کیونکہ ایوانِ نمائندگان پر اس وقت ریپبلکن پارٹی کا کنٹرول موجود ہے، جس کے باعث کسی بھی مواخذے کی منظوری کے لیے سیاسی راہ ہموار ہونا مشکل تصور کیا جا رہا ہے۔