تہران: ایرانی نائب صدرجواد ظریف نے کہا ہے کہ دشمن نے اگرچہ انفرا اسٹرکچر اور پلوں کو نقصان پہنچایا، لیکن وہ یہ نہیں جانتا تھا کہ ایرانی عوام مشکلات کے باوجود ہمیشہ دوبارہ تعمیر اور بحالی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تہران سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے تعمیراتی سامان، سیمنٹ اور سریا لے کر لوگ ازخود تعمیر نو کے لیے میدان میں آ رہے ہیں، جو قومی یکجہتی کی واضح مثال ہے۔
ان کے مطابق یہ صرف عمارتوں اور ڈھانچوں کی تعمیر نہیں بلکہ ایک اجتماعی عزم ہے، جس میں عوام اور حکومت ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ اسی جذبے کے ساتھ ایران کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور ترقی یافتہ بنایا جائے گا۔
نائب صدر نے کہا کہ دشمن نے جو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، وہ اس بات کو سمجھنے میں ناکام رہا کہ ایرانی قوم بحرانوں میں ٹوٹتی نہیں بلکہ مزید مضبوط ہو کر ابھرتی ہے اور ہر دراڑ کو خود جوڑنا جانتی ہے۔












ہفتہ 25 اپریل 2026 