لاہور کی بڑی سڑکوں کو ٹریفک کے حوالے سے ماڈل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے ٹریفک پولیس(Traffic Police) کو موبائل گاڑیوں پر لگے کیمروں سے لین اور لائن کی پاپندی کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
لاہور سمیت تمام بڑوں شہروں میں لین اور لائن کی پابندی یقینی بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زگ زیگ میں چلانے پر موٹر سائیکل تھانے میں تین دن بند رہے گی۔ لین، لائن ڈسپلن، روڈ سائیڈ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کو لین اور لائن سے متعلق بھرپور آگاہی دینے کی ہدایت کر دی۔
مزیدپڑھیں:یو اے ای میں امیروں کی تعداد میں زبردست اضافہ، حیران کن رپورٹ سامنے آگئی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ٹریفک سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے 6 ماہ میں 5 لاکھ سے زائد چالان کیے اور ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں پکڑیں۔
مریم نواز شریف نے سی ٹی او لاہور کو شہر کی ٹریفک میں بہتری لانے کا ہدف دیتے ہوئے روڈز کی اطراف پر ناجائز پارکنگ کے سدباب کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور میں غیر منظم ٹریفک ٹرینڈ پر اظہار اتشویش کرتے ہوئے لاہور کی ٹریفک میں بہتری کے لیے فوری اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ قانون پر پابندی یقینی بنانے کے لیے چھوٹے بڑے روڈز پر کم عمر ڈرائیونگ کی روک تھام ضروری ہے۔












اتوار 26 اپریل 2026 