شاہ رخ خان چاہتے تھے میں انکی فلم کیلئے گانا گاؤں، علی ظفر کا انکشاف

Calender Icon اتوار 26 اپریل 2026

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر(Ali Zafar) نے بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں گلوکار نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت انڈسٹری کے حوالے سے بھی بات کی۔

گلوکار نے اپنی گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ بالی وڈ کے کنگ خان نے انہیں اپنی فلم میں گانا گانے کیلئے کہا تھا۔

علی ظفر نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دلکش اور کھلے دل کے انسان ہیں، انہوں نے میرا مشہور گانا ‘سن رے سجنیا’ سنا تھا، شاہ رخ خان چاہتے تھے میں ان کی فلم کا ایک گانا ‘دردِ ڈسکو’ گاؤں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اُس وقت میں بھارت میں موجود نہیں تھا اور وقت نہ ملنے کی وجہ سے وہ گانا پھر میں نہیں کرسکا۔

مزیدپڑھیں:حبا بخاری کی بریڈفورڈ ایونٹ میں بولڈ ڈریسنگ وائرل

واضح رہے گانا ‘درد ڈسکوِ’ شاہ رخ خان کی فلم ‘اوم شانتی اوم’ کا گانا ہے، یہ فلم 2007 میں ریلیز کی گئی تھی جو ایک ہٹ فلم تھی، اس گانے کو بھارتی گلوکار سکھوندر سنگھ نے گایا تھا اور موسیقی گلوکار وشال شیکھر نے ترتیب دی تھی۔