منگولیا کے مختلف حصوں میں شدید زلزلے(Eearthquake) کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت عالمی میڈیا کے مطابق 6.3 ریکارڈ کی گئی ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے باعث زمین لرز اٹھی
جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد میں تمام راستے کھل گئے، ٹریفک بحال
متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ اتنی شدت کا زلزلہ مکانات یا کمزور ڈھانچوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے آفٹر شاکس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔












اتوار 26 اپریل 2026 