واٹس ایپ میں بظاہر ایک معمولی مگر بہت اہم فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں نئے نوٹیفکیشن ببلز کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
یہ وہ فیچر ہے جس کی سپورٹ گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ 10 سے اس آپریٹنگ سسٹم میں فراہم کی جا رہی ہے۔
واٹس ایپ نے نئے دلچسپ فیچر پر کام شروع کردیا۔اگر آپ فیس بک یا میسنجر کو اینڈرائیڈ پر استعمال کرتے ہیں تو پہلے سے علم ہوگا کہ نوٹیفکیشن ببلز کیسے کام کرتے ہیں۔
اس فیچر کے تحت جب کسی فرد یا گروپ چیٹ کا میسج واٹس ایپ میں موصول ہوگا تو اس کا فلوٹنگ ببل اسکرین پر نظر آئے گا، چاہے آپ ہوم اسکرین پر ہوں یا کسی اور ایپ کو استعمال کر رہے ہوں۔
اس نوٹیفکیشن ببل میں واٹس ایپ کانٹیکٹ یا گروپ چیٹ کی پروفائل پکچر نظر آئے گی جس کے ساتھ ایک چھوٹا سا واٹس ایپ آئیکون ہوگا جو نوٹیفکیشن کا عندیہ دے گا۔
اس فلوٹنگ ببل پر کلک کرنے پر واٹس ایپ چیٹ انٹرفیس اوپن ہوگا اور صارف میسج پڑھ سکے گا جبکہ ریپلائی کرسکے گا اور واٹس ایپ کو مکمل طور پر اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن ببلز سے صارفین میسجز کو فوری دیکھنے، ریپلائی کرنے اور ملٹی ٹاسکنگ کی سہولت حاصل ہوسکے گی۔یہاں تک کہ آپ متعدد افراد یا گروپس سے بیک وقت چیٹ کرسکیں گے اور ویڈیوز دیکھتے ہوئے بھی چیٹس پر ریپلائی کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں خسرہ بے قابو، 71 اموات رپورٹ، 16ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ
رپورٹ کے مطابق ابھی واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔












اتوار 26 اپریل 2026 