لبنان میں حزب اللہ کی حمایت جاری رہے گی، پاسداران انقلاب کا اعلان

Calender Icon پیر 27 اپریل 2026

پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی(Esmail Qaani) نے کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کی حمایت جاری رہے گی۔

ایک بیان میں اسماعیل قانی نے کہا کہ مزاحمتی محاذ کے درمیان اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے، آج ہماری توجہ حزب اللہ اور مزاحمتی محاذ کے دیگر عناصر کی حمایت پر مرکوز ہے۔

مزیدپڑھیں:اسلام آباد کی اصل حالت میں بحالی اور تجاوزات کا خاتمہ ترجیح ہے: محسن نقوی

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ صہیونی ریاست نے حالیہ دہائیوں میں کسی بھی جنگ کو اپنے مقاصد حاصل کر کے ختم نہیں کیا، جنوبی لبنان میں شکست اسی تاریخی تسلسل کا حصہ ہے۔