(america iran war)اسلام آباد،وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویزملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا جنگ بند ہوتی نظرنہیں آ رہی، ہمارے پاس آئل کے اسٹریٹجک ذخائر موجود نہیں، ہمارے پاس کروڈآئل 5سے 7 دن کا ہوتا ہے، ہمارےپاس پیٹرول کےایک دن کےبھی ذخائرموجودنہیں۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہاہے کہ تاریخ میں کبھی دبئی کروڈ کی قیمت 170 ڈالر پر نہیں گئی، وزیراعظم نے عوام کی تکلیف کم کرنے کی کوشش کی، وفاقی حکومت نے سبسڈی دینے کی کوشش کی، وزیراعظم نے صورتحال دیکھتے ہوئے پیٹرول دستیابی یقینی بنائی، ایران امریکا جنگ بند ہوتی نظرنہیں آ رہی۔
وفاقی وزیرعلی پرویزملک نے کہا کہ صورتحال دیکھتے ہوئے ہمیں اپنی تیاری اور ذخائر کو ترتیب دینا ہو گا، ڈیزل کا ہماری معیشت میں کلیدی کردار ہے، ڈیزل کی قیمت کا فارمولا 2002 سے قائم تھا، دنیا میں ڈیزل کی قیمت 100 ڈالر ہے تو کیاہماری ریفائنریز 80 ڈالر پر دیں؟ایسا نہیں چاہتے، ہماری ریفائنریز پرانی ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر طبقے سے اُس کے حجم کے مطابق ٹیکس لینا ہے، ان ڈائریکٹ ٹیکسز سے دور جانا ہے،یہ مہنگائی کا باعث بنتے ہیں، ڈیزل کی قیمت کے فارمولے میں تبدیلی کسی دباؤ کا نتیجہ نہیں، ہم نے آئی ایم ایف سے ایک ماہ کیلئے لیوی کی رعایت لی تھی، فارمولے کے تحت ریفائنریز کو اپ گریڈ اور مکمل ڈی ریگولیشن کی طرف لے جانا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ این ایف سی ایوارڈ پر ورکنگ گروپس بنے ہوئے ہیں، ہمارے پاس آئل کے اسٹریٹجک ذخائر موجود نہیں، ہمارے پاس کروڈآئل 5سے 7 دن کا ہوتا ہے، ہمارےپاس پیٹرول کےایک دن کےبھی ذخائرموجودنہیں۔
ہمارے پاس ہر قسم کی ریسرچ اور پیپرز تیار ہیں، وزیراعظم اور سی ڈی ایف کے ساتھ طے کیا ہے کروڈ کیلئے 30 دن کا پروگرام بنایا جائے۔ ہم نے اپنی انرجی سیکیورٹی کو بہتر کرنا ہے، ہم کمرشل ذخائر پر چلتے ہیں۔
مزید پڑھیں:پنجاب حکومت کا راشن کارڈ میں مزید 50 ہزار افراد کو شامل کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم اورسی ڈی ایف کےساتھ طےکیاہےکروڈکیلئے30دن کاپروگرام بنایاجائے، ہم نےاپنی انرجی سیکیورٹی کوبہترکرناہے: علی پرویز ملک کا اظہار خیال












پیر 27 اپریل 2026 