آبنائے ہرمز میں جہازرانی بحال کرنے کیلئے امریکا کا نیا اتحاد(new american alignement) بنانے کا منصوبہ سامنے آگیا۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت بحال کرنے کے لیے ایک نیا بین الاقوامی اتحاد بنانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کوایم ایف سی کا نام دیا گیا ہے جس کا ذکر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے منگل کے روز امریکی سفارت خانوں کو بھیجے گئے ایک کیبل میں کیا گیا۔
اخبار کے مطابق کیبل میں امریکی سفارتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دیگر ممالک کو اس اتحاد میں شامل ہونے پر آمادہ کریں۔
کیبل کے مطابق امریکا کی قیادت میں قائم ہونے والا یہ اتحاد معلومات کے تبادلے، سفارتی ہم آہنگی اور پابندیوں کے نفاذ پر کام کرے گا۔
اخبار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس حمایت کی درخواست ظاہر کرتی ہے کہ امریکا دیگر ممالک کو بھی آبنائے ہرمز کے موجودہ اور مستقبل کے انتظام میں شریک کرنا چاہتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اتحاد محکمہ خارجہ اور سینٹکام کے مشترکہ تعاون سے کام کرے گا جہاں محکمہ خارجہ سفارتی مرکز کا کردار ادا کرے گا ۔
سینٹکام کمرشل شپنگ کے لیے ریئل ٹائم بحری معلومات فراہم کرے گی اور شراکت دار افواج کے درمیان معلومات کے تبادلے کو مربوط بنائے گی۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کا موٹرسائیکل، پبلک وگڈز ٹرانسپورٹ سبسڈی میں 1ماہ توسیع کا فیصلہ
اخبار کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار نے اس منصوبے کے حوالے سے کہا کہ یہ صدر ٹرمپ کے پاس موجود کئی سفارتی اور پالیسی آپشنز میں سے ایک ہے۔












جمعرات 30 اپریل 2026 