صدرِ مملکت کا خیبر پختونخوا میں سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

Calender Icon جمعہ 1 مئی 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری(Asif Ali Zardari) نے خیبر پختونخوا میں سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں کا دفاع اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ صدرِ آصف علی زرداری نے افغان عبوری حکومت پر ایک بار پھر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے

مزیدپڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری